-
یمن میں عظیم الشان جشن میلاد النبی (ص)۔ ویڈیو+تصاویر
Nov ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۰نبی (ص) و آل نبی (ع) کے متوالے یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا میں ۱۲ ربیع الاول کو عظیم الشان جشن میلاد النبی کا اہتمام کیا جس میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان نبی (ص) نے شرکت کی۔اس موقع پر تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اجتماع کو خطاب کیا۔ساڑھے چار برس سے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت سے روبرو یمنی عوام، سال کی اہم سیاسی اور مذہبی مناسبتوں پر اپنے تمام تر غم و اندوہ اور دشواریوں کو بھول کر بڑے عالیشان اور روح پرور مناظر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
-
نئی دہلی فضائی آلودگی کے شکنجے میں ۔ تصاویر
Nov ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۴گزشتہ کئی برسوں سے ہندوستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں بالخصوص دارالحکومت نئی دہلی کو شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے۔اس وقت فضائی آلودگی دنیا کے ماحولیات کے لئے ایک بڑے خطرے میں تبدیل ہو چکی ہے جس پر اقوام عالم کے فرد فرد کو نوٹس لینے اور اس کے تئیں اپنے فرائض کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
-
خاموش مُردوں کے بولتے مکانات۔ تصاویر
Nov ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲دنیا میں مسلمانوں سمیت بہت سی اقوام اپنے مُردوں کو سپرد لحد کرتی ہیں۔کہتےہیں کہ قبر انسان کے گھر کی بنسبت ہوتی تو بڑی چھوٹی ہے مگر اس میں سیکڑوں یا شاید ہزاروں سال پر مبنی ایک طویل مدت انسان کو گزارنی ہوتی ہے۔ اسی لئے ادیان بالخصوص دین اسلامی میں اس بات پر تاکید کی جاتی ہے کہ اِس دنیا سے زیادہ اُس دنیا کی تعمیر پر توجہ دی جائے۔اس گیلری میں ہم نے دنیا کے مختلف ممالک میں موجود قبرستانوں پر ایک سرسری نظر ڈالی ہے۔
-
مشرقی آذربائیجان میں شدید زلزلہ / تصاویر
Nov ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۹اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے شہر میانہ میں آدھی رات کو آنے والے شدید زلزلے میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 348 زخمی ہوئے جبکہ 30 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
-
جاری ہے فیض عسکری (ع) ! ۔ تصاویر
Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۰عراق کے شہر سامرا میں واقع حضرت امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہما السلام کے روضۂ مبارک پر زائرین کی رفت و آمد کا سلسلہ جاری ہے۔امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر از راہ دور روضۂ اقدس کی زیارت فرمائیں!
-
امریکی جاسوسی اڈے پر گونج اٹھیں ’’مردہ باد امریکہ‘‘ کی صدائیں! ۔ تصاویر
Nov ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۳۱۳ آبان مطابق ۴ اکتوبر ایران میں یوم طلبہ اور عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر آج ہزاروں طلباء اور تہرانی باشندوں نے امریکہ کے سابق جاسوسی اڈے (سفارتخانے) کے سامنے جمع ہو کر عالمی سامراج کے خلاف نعرے لگائے۔
-
یوم طلباء کی آمد پر رہبر انقلاب کا خطاب ۔ تصاویر
Nov ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰سامراج سے مقابلے اور طلبہ کے قومی دن کی آمد آمد ہے۔اسی مناسبت کے پیش نظر آج بروز اتوار رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ہزاروں طلباء سے خطاب کیا۔قابل ذکر ہے کہ ایرانی کیلینڈر کے مطابق ۱۳ آبان مطابق ۴ نومبر کو ملک میں یوم طلبہ اور سامراج سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر مناتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ۴ نومبر ۱۹۷۹ کو انقلابی طلبہ نے تہران میں موجود امریکی جاسوسی اڈے میں داخل ہو کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
-
دہکتی آگ کا جنگل ۔ تصاویر
Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی جنگلوں میں سوکھا پڑنے کے سبب بھڑک اٹھنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔علاقے میں چلنے والی تیز ہواؤں نے آگ بجھانے کے عمل کو بڑا دشوار بنا دیا ہے اور ہر لمحے آگ کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔اب تک جگل کا ایک بہت بڑا رقبہ اور اس کے آس پاس موجود کئی رہائشی علاقے دھکتی آگ کا لقمہ بن چکے ہیں۔
-
شام میں داعشی دہشتگردوں کا حشر ۔ تصاویر
Oct ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۸فرانس کی نیوز ایجنسی نے حال ہی میں شام کے شمال مشرقی علاقے میں قید داعشی دہشتگردوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ان کی بدحالی کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔شام کے کرد ملیشیاؤں کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے قریب پانچ ہزار داعشی دہشتگرد اس جیل میں قید ہیں۔
-
حرم رضوی میں خطبہ خوانی کے مناظر- تصاویر
Oct ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۰۳مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے حرم کے خادمین کی موجودگی میں خطبہ خوانی کی تقریب منعقد ہوئی-