-
کربلا کے بعد اب مشہد کی جانب پیدل مارچ ۔ تصاویر
Oct ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۵ماہ صفر تیزی سے اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اور رسول رحمت حضرت مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم رحلت اور سبط اکبر کریم اہل بیت حضرت امام حسن مجتبیٰ اور فرزند رسول،امام ضامن حضرت رضا علیہما السلام کے ایام شہادت کی آمد آمد ہے،اسی کے پیش نظر ان دنوں دور دراز کے علاقوں سے ہزاروں عاشقان اہل بیت (ع) مشہد مقدس کی جانب پاپیادہ رواں دواں ہیں تاکہ محمد و آل علیہم السلام سے اظہار عقیدت کے ساتھ ساتھ ان ہستیوں سے تجدید عہد کر سکیں۔
-
اصفہان کی تعزیہ خوانی ۔ تصاویر
Oct ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۹اصفہان کے امام زادہ شاہ کرم علیہ السلام کے علاقے میں قدیم روایت کے مطابق ’’تعزیہ خوانی‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں واقعہ عاشور کے دردناک و ہولناک واقعے کی منظر کشی کی گئی۔اس موقع پر عزاداران مظلوم کربلا کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مولا و آقا امام حسین علیہ السلام اور آپ ؑ کے اہل بیت کے مصائب کو یاد کیا اور آنسو بہائے۔
-
اربعین کے موقع پر رہبر انقلاب کی میزبانی میں ہوئی مجلس عزا۔ ویڈیو + تصاویر
Oct ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۱سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے موقع پر ایران بھر سے آئیں طلبہ کی انجمنوں نے تہران کے امام خمینی حسینیہ میں آکر عزائے حسین (ع) میں شرکت کی۔رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی میزبانی میں ہونے والی اس مجلس عزا میں، عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔ بعد مجلس رہبر انقلاب کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی اور اسکے بعد آپ نے حاضرین کو مختصراً خطاب بھی فرمایا۔
-
ننہے خادم ۔ تصاویر
Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۴عشقِ حسین (ع) کی پروردہ نئی نسل جو آج اپنے ننہے وجود کے ساتھ زائرینِ حسین (ع) کی بھرپور خدمت میں مصروف ہے! سلام ہو ان ننہے بچوں پر، انہیں پروان چڑھانے والوں پر اور انکے مولا و آقا حسینِ غریب (ع) پر!
-
زائرین حسین (ع) کی آرزو ۔ تصاویر
Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۲زائرین اربعین حسینی کی قلبی آرزو،جسکے الفاظ تو کم مگر مفہوم بڑا عظیم ہے،ایک مختصر دعا مگر بشریت کی سب سے بڑی آرزو! ’’اللہم عجل لولیک الفرج‘‘ (تصاویر:از تسنیم نیوز)
-
لمحۂ وصال ۔ تصاویر
Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۳پول نمبر ۱۴۰۷ وہ نقطہ ہے جہاں نجف اشرف سے کربلائے معلیٰ کی جانب ’’مشی‘‘ (مارچ) کرنے والے پروانوں کی پہلی نگاہ شہنشاہ وفا، علمدار کربلا حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روضۂ اقدس پر پڑتی ہے۔یہ وہ نقطۂ وصال ہے جہاں عاشق و معشوق ایک دوسرے کا نظارہ کرتے ہیں۔یہاں دل قابو سے باہر ہو جاتا ہے تو آنکھیں اشکبار!اس لمحۂ وصال کے موقع پر بڑے بے نظیر اور اچھوتے مناظر کیمرے میں قید کئے جا سکتے ہیں۔
-
عشق حسین (ع) کا ثمر ہے یہ انداز خدمت ۔ تصاویر
Oct ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰اربعین حسینی کے موقع پر عراق میں جانب کربلا انجام پانے والے پیدل مارچ کے شرکاء اور زائرین کرام کی خدمت بڑے شاندار انداز میں انجام پاتی ہے اور عراقی عوام بھرپور طریقے سے مہمان نوازی کا حق ادا کرتے ہیں اور چھوٹا ہو یا بڑا،جس سے جس انداز میں ممکن ہوتا ہے وہ زائرین کی خدمتگزاری کے لئے تیار رہتا ہے۔
-
حسینی گھرانے ۔ تصاویر
Oct ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۷:۰۵ان دنوں دنیا بھر سے شمع حسینی کے پروانے کروڑوں کی تعداد میں کربلا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ اپنے مولا و آقا، قتیل کربلا، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کر کے دشمن کے تمام مسموم منصوبوں پر پانی پھیر سکیں۔۔بہت سے لوگ اپنے پورے کنبے اور تمام اہل خانہ کے ہمراہ مظلوم کربلا کی زیارت کے ارادے سے نکلے ہیں۔
-
رہبر انقلاب اسلامی،آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کو پہونچے. تصاویر+ویڈیو
Oct ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۸رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای آج پیر کی صبح تہران کے ایک اسپتال میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی عیادت کو پہونچے اور انکی کامل و عاجل شفایابی اور سلامتی کے لئے خدائے منان سے دعا فرمائی۔اس موقع پر رہبر انقلاب نے آیت اللہ مکارم شیرازی کے وجود کو عوام اور حوزۂ علمیہ کے لئے واقعی معنیٰ میں بابرکت قرار دیا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی امام حسین (ع) ملٹری یونیورسٹی میں۔ تصاویر
Oct ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۲۱رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوارکی صبح تہران میں امام حسین ملٹری یونیورسٹی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کیاا۔آپ نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی ہم نے جس اہم اور عظیم مشن کا آغاز کیا ہے اس کی جانب سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام نے ہماری رہنمائی فرمائی ہے اور ہم آپؑ ہی کی دکھائی ہوئی ڈگر پر گامزن رہیں گے۔