-
گوہرشاد عالمی ایوارڈ - تصاویر
Jul ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۰:۱۰مشہد مقدس میں ہر سال آستان قدس رضوی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ایران کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے مختلف میدانوں میں سرگرم خواتین کا انتخاب کر کے انہیں "گوہرشاد عالمی ایوارڈ" سے نوازا جاتا ہے۔ اس سال بھی یہ ایوارڈ چار ایرانی اور چار غیرملکی خواتین کو دیا گیا۔
-
پارا ہائی ہورہا ہے زمین کا !- تصاویر
Jul ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۷حال ہی میں قطب جنوب کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ماحولیات میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے باعث برف کے قدرتی زخائر بڑی تیزی سے پگھل کر پانی کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔
-
برادرِ رضا و معصومہ (ع) کی یاد منائی گئی ۔ تصاویر
Jul ۰۹, ۲۰۱۹ ۲۳:۵۴یکم ذی قعدہ کو زینب ثانی، حضرت کریمۂ اہلبیت فاطمہ معصومہ علیہا سلام اور ۱۱ ذی قعدہ کو حضرت ضامن امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا موقع ہے۔دس دن کے اس دورانیہ کو ایران میں عشرۂ کرامت کا عنوان دیا گیا ہے۔اب چونکہ شیراز میں مدفون امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے سب سے بڑے فرزند جناب احمد بن موسیٰ شاہچراغ کی تاریخ ولادت معین نہیں ہے،اس لئے چھے ذی قعدہ کو آپ کی یاد سے مخصوص کیا گیا ہے۔اس موقع پر ہزاروں عاشقان اہلبیت شیراز میں واقع آپ کے حرم مبارک میں حاضر ہو کر آپ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
-
روشن ہو چکی ہے شمع حج کی لو ۔ تصاویر
Jul ۰۹, ۲۰۱۹ ۲۳:۲۰دنیا بھر سے فرزندان اسلام نے ان دنوں حج کے ارادے سے سرزمین کی جانب پرواز شروع کر دی ہے۔
-
عجوبہ خلقت کا ۔ تصاویر
Jul ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۰چین کے صوبۂ سیچوان میں ایک حیرت انگیز ندی ہے جو واقعی قدرت کا ایک عظیم شاہکار ہے۔
-
بارگاہ کریمہ سے آستان رؤف تک ۔ تصاویر
Jul ۰۷, ۲۰۱۹ ۲۲:۱۰حضرت کریمۂ اہلبیت فاطمہ معصومہ اور آپ کے برادر بزرگوار حضرت رؤف امام رضا علیہ السلام کے ایام ولادت باسعادت اور عشرۂ کرامت کی مناسبت پر قم سے ایک پاپیادہ کاروان نے مشہد مقدس کا رخ کیا ہے۔
-
زمین کے اندر کئی منزلہ شہر۔ تصاویر
Jul ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۲:۰۰ترکی کے کیپاڈوکیا علاقے میں زمین کے اندر بنے ہوئے متعدد شہر موجود ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے بڑے تعداد میں سیاح وہاں کا رخ کرتے ہیں۔
-
بال بال بچے غریب تارکین وطن ۔ تصاویر
Jul ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۰لیبیا کے ساحل کے قریب افریقی پناہ گزینوں کی ایک کشتی پانی میں ڈوب گئی۔مگر اسکے غرق ہونے سے ذرا دیر قبل ہی امدادی ٹیم وہاں پہونچ گئی اور کشتی میں سوار سبھی پناہ گزینوں کو بچا لیا گیا۔
-
معصومہ کی آمد پر قم اور مشہد میں عظیم الشان جشن۔ تصاویر
Jul ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۵11 ذی قعدہ سنہ 173 ہجری کو بنت فرزند رسول حضرت فاطمۂ معصومہ علیہا سلام کی ولادت باسعادت مدینۂ منورہ میں ہوئی۔ اس مناسبت سے آج بروز جمعرات مشہد میں ہزاروں کنیزان معصومہ نے اکٹھا ہو کر آپ کے برادر بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ کو گلباران کیا۔ جبکہ قم میں ہزاروں عاشقان اہلبیت علیہم السلام نے بارگاہ حضرت معصومہ (ع) میں جمع ہو کر اس مناسبت کی مخصوص قدیمی روایت ’’خطبہ خوانی‘‘ میں حصہ لیا۔اس دن کو ایران میں ’’یوم دختر‘‘ کے نام سے منایا جاتا ہے۔
-
صیہونی چھتے میں پولیس اور مظاہرین کے بیچ ٹکراؤ۔۔ تصاویر
Jul ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۸نسل پست اور دہشتگرد صیہونی پولیس کے ہاتھوں ۱۹ سالہ ایتھوپیائی جوان کے قتل کے بعد صیہونی ٹولے کے مرکز تل ابیب میں مظاہرہ ہوا جس کے دوران پولیس نے مظاہرین کو قابو میں کرنے کے لئے طاقت کا سہارا لیا اور کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین صیہونی پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔