برادرِ رضا و معصومہ (ع) کی یاد منائی گئی ۔ تصاویر
Jul ۰۹, ۲۰۱۹ ۲۳:۵۴ Asia/Tehran
یکم ذی قعدہ کو زینب ثانی، حضرت کریمۂ اہلبیت فاطمہ معصومہ علیہا سلام اور ۱۱ ذی قعدہ کو حضرت ضامن امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا موقع ہے۔دس دن کے اس دورانیہ کو ایران میں عشرۂ کرامت کا عنوان دیا گیا ہے۔اب چونکہ شیراز میں مدفون امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے سب سے بڑے فرزند جناب احمد بن موسیٰ شاہچراغ کی تاریخ ولادت معین نہیں ہے،اس لئے چھے ذی قعدہ کو آپ کی یاد سے مخصوص کیا گیا ہے۔اس موقع پر ہزاروں عاشقان اہلبیت شیراز میں واقع آپ کے حرم مبارک میں حاضر ہو کر آپ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔