-
رہبرانقلاب کا 'مادرانقلاب' کے فرزندوں سے خطاب - تصاویر
Jan ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۰ایران کے شہرقم المقدسہ کے ہزاروں شہریوں نے بدھ کے روز تہران کے حسینیہ امام خمینی رح میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ نو جنوری کی تاریخ ساز تحریک کے یادگار دن کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قم کو انقلاب کا مرکزی شہر اور مادر انقلاب قرار دیا۔
-
برفستان کی زندگی ۔ تصاویر
Jan ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۷دنیا میں سب سے ٹھنڈا علاقہ قطب جنوب ہے اور اسکے بعد سردی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر قطب شمال کا علاقہ ہے۔فرق دونوں میں یہ ہے کہ قطب جنوب میں کوئی انسان زندگی گزارنے پر قادر نہیں ہے جبکہ قطب شمال میں کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں شدید ترین سردی کے باوجود اپنی زندگی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
-
شاید دنیا میں بھوک کا خاتمہ ہوا! ۔ تصاویر
Dec ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۹اسپین میں ہر سال ایک فیسٹیول منایا جاتا ہے جس میں خدائے عز وجل کی خلق کردہ ایک با عظمت نعمت آٹے کو ایک وسیلۂ تفریح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور لوگ ایک دوسرے پر آٹا اور انڈے لے کر حملہ آور ہوتے ہیں۔اس فیسٹیول میں دسیوں ٹن آٹا اور انڈے لوگوں کے قہقہوں کی نذر ہو کر زمین کی زینت بن جاتے ہیں!دیکھ کر ایک لمحے کو یہ خیال آتا ہے کہ شاید دنیا میں بھوکوں کا پیٹ بھرا جا چکا ہے!
-
امریکی صدر نے چپکے سےعراق میں دراندازی کی! ۔ تصاویر
Dec ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۷عراقی حکام کی اجازت اور انہیں بتائے بغیر دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے حالات میں عراق میں امریکی فوجی اڈے کا مخفیانہ دورہ کیا ہے کہ امریکہ میں شٹ ڈاون ہے اور 8 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مشکلات کا سامنا ہے۔ٹرمپ کے اس سفر کو عراقی حکام نے ملک کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
انڈونیشیا میں پھر سونامی کا قہر ۔ تصاویر
Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۹انڈونیشیا کے جاوا اور سوماترا جزیروں کے درمیان واقع آبنائے سوندا میں ایک بھیانک سونامی آیا۔یہ سونامی آتشفشاں کے پھٹنے کے نتیجے میں پیدا ہوا۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق اب تک کم از کم ایک ہزار افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور سیکڑوں لا پتہ ہیں۔
-
آج کل آباد ہیں یمن کے قبرستان! ۔ تصاویر
Dec ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۶یمن کے دلیر اور شجاع عوام نے ۲۰۱۵ سے اب تک دسیوں ہزار شہدا اپنی عزت، آزادی، جوانمردی اور شرف کے دفاع میں پیش کئے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مارچ ۲۰۱۵ میں سرزمین حجاز پر قابض قبیلۂ آل سعود نے یہ سوچ کر یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا کہ چند دنوں میں یمنی عوام کو اپنے مطالبات کے سامنے تسلیم کر دیا جائے گا،مگر اس کا یہ خواب تین سال گزر جانے کے بعد آج تک شرمندۂ تعبیر نہ ہو سکا اور خود دنیا میں رسوا ہو گیا!
-
شام میں امریکی درانداز ۔ تصاویر
Dec ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۳امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک شام سے تمام امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ " داعش کے خلاف تاریخ ساز فتح کے بعد وقت آن پہنچا ہے کہ شام سے اپنے فوجیوں کو وطن واپس بلا لیا جائے۔اب اس فیصلے کے پیچھے امریکا کے کیا عزائم پوشیدہ ہیں وہ آنے والا وقت بتائے گا!امریکی فوجیوں کی موجودگی شامی عوام کو سوائے نقصان،قتل عام اور تباہی و بربادی کے اور کچھ نہ دے سکی!
-
کیا یہی حق ہے اس خدادادی سرزمین کا؟! ۔ تصاویر
Dec ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۲دست بشر نے خدائے جمیل کی خلق کردہ اس خوبصورت زمین پر جو تباہیاں مچائی ہیں اس سے خود بشر تنگ آ چکا ہے۔اسی لئے دنیا میں وقتا فوقتا ماحولیات کے موضوع پر سربراہان مملکت سر جوڑ کر بیٹھتے ہیں تاکہ اس تباہی کی روک تھام کی جا سکے مگر اقتصادی میدان میں سرگرم عالمی مافیا تمام تر ہونے والی کوششوں کو شرمندۂ تعبیر نہیں ہونے دیتا۔
-
فرانس، تھم نہیں رہی عوام و حکومت کی جنگ ۔ تصاویر
Dec ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۶پیرس:سنیچر کو ’’تحریک ییلو جیکٹ‘‘ والوں نے ایک بار پھر حکومت مخالف اپنے مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ان مظاہروں کا سلسلہ اتوار کی صبح تک جاری رہا۔ صدر امانوئل میکرون کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز تمام تر شدت کے ساتھ ان مظاہرین کو کچلنے کی کوشش کی۔
-
دوسری 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس ۔ تصاویر
Dec ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۴ہفتہ کے روز تہران میں 6 ملکی اسپیکرز کی دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہو گیا جس میں افتتاحی تقریر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کی۔’’دہشتگردی کے خطرات اور خطے کے چھے ملکوں کا آپسی تعاون‘‘اس کانفرنس کا موضوع گفتگو ہے۔ اس کانفرنس میں ایران کے علاوہ افغانستان، پاکستان، چین، روس اور ترکی کے پارلمانی اسپیکر شریک ہوئے ہیں۔