Sep ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کی حزب اللہ کے کردار کی تعریف

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے حزب اللہ کے سیکریٹری کے ساتھ ملاقات میں صیہونی حکومت کے خطرات کا مقابلہ کرنے میں حزب اللہ کے کردار کی تعریف کی ہے۔

 سحرنیوز/عالم اسلام: ڈاکٹرعلی لاریجانی نے شیخ نعیم قاسم کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران لبنان اور اس کی مزاحمت کی ہر سطح پر حمایت کے لیے تیار ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے بھی ایران کی حکومت، عوام اور قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حزب اللہ صیہونی دشمن کے خلاف کھڑے ہونےوالی تمام قوتوں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے ۔
یاد رہے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی برسی میں شرکت کے لیے بیروت کے دورے پر ہیں۔جہاں انہوں نے لبنان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ٹیگس