Sep ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران جدید ترین دفاعی وسائل کی تیاری میں کسی بھی ملک سے اجازت  نہیں لے گا

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جدیدترین دفاعی وسائل کی تیای کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اس سلسلے میں کسی سے اجازت نہیں لے گا۔

سحرنیوز/ایران: جنرل ابوالفضل شکارچی نے قم میں ایک تقریب سے خطاب ميں کہا  کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پر امن ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ہمارے  لئے جوہری توانائی طب، زراعت اور صنعت میں پیشرفت و ترقی کا وسیلہ ہے اور ہم غیر پر امن ایٹمی سرگرمیوں کے ہر الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔  

جنرل شکارچی نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کے پاس ایٹمی میزائل سمیت جوہری اسلحے موجود ہیں لیکن ملت ایران کے پر امن ایٹمی توانائی کے حق کو بھی نظر انداز کررہے ہیں۔  

 انھوں نے کہا کہ ہم سے کہا جاتا ہے کہ یورینیئم کی افزودگی اور اسی طرح میزائلی توانائی سے دستبردار ہوجائيں۔ جس ملک کے پاس جدید ترین اسلحے (حتی جوہری اسلحے) ہوں کیا وہ دوسرے ملک سے یہ کہہ سکتا ہے کہ اپنی دفاعی توانائی کم کرے؟

انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام دباؤ ہرگز قبول نہیں کریں گے اور قومی ترقی کے لئے   ٹیکنالوجی کی جس کی راہ میں ہزاروں شہید دیئے گئے ہیں،حفاظت کریں گے۔

جنرل ابوالفضل شکارچی نے ملک کی دفاعی خودکفالت اور انسدادی طاقت کی ترقی میں دفاعی  سائنسدانوں کے کردار کی اہمیت  پر زور دیا اور ایران کی میزائل ٹیکنالوجی کے بانی شہید حسن طہرانی مقدم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

 انھوں کہا کہ میزائل، ڈرون، رڈار سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر دیگر بنیادی دفاعی وسائل نیز انڈر گراؤنڈ ڈیفنس سسٹم  میں آج جو کچھ بھی نظر آرہا ہے ، وہ سب دفاع مقدس کے  مجاہدین، کے ایثارو فداکاری اور ملک کے ماہرین اور سائنسدانوں کی برسوں کی لگاتار محنتوں کا نتیجہ ہے۔

ٹیگس