Sep ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان نے دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کوکسی بھی قسم کے ایٹمی اسلحے کی فروخت مسترد کردی ہے

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ حالیہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کو کسی بھی قسم کے ایٹمی اسلحے کی فروخت کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس  کے موقع پر نیویارک میں ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دفاعی معاہدے کا قطر پر اسرائیل کے حملے سے کوئی تعلق نہيں ہے ۔

 انھوں نے بتایا کہ  اسلام آباد اور ریاض کئی برس پہلے ہی اس سلسلے میں مذاکرات شروع کرچکے تھے اور یہ سمجھوتہ طے پانے میں کافی وقت لگا ہے۔

 انھوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کو ایٹمی شیلٹر فراہم کرے گا؟ کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو کسی بھی قسم کے ایٹمی اسلحے کی فروخت کی بات کی کوئي حقیقت نہیں ہے ۔

خواجہ آصف  نے  پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کے تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ میں اس معاہدے کی تفصیلات نہیں بتاؤں گا بس اتنا کہوں گا کہ یہ ایک دفاعی معاہدہ ہے اور عام طور پر اس طرح کے معاہدوں کے بارے میں بحٹ ومباحثہ نہیں کیا جاتا۔  

 

 

ٹیگس