-
ایرانی سپوت جو امریکی پابندیوں سے مواقع خلق کرتے ہیں
Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۸ایرانی انجینئروں نے خود ہی مسافر اور مال بردار طیاروں کی اوورہالنگ کے اہم اور حساس کام کا بیڑا اٹھا رکھا ہے جس کے سبب گزشتہ چالیس برسوں کے دوران فضائی شعبے میں ایران پر لگیں امریکی پابندیاں بے اثر ثابت ہوتی رہی ہیں۔ ابھی حال ہی میں ایران ایئر کے انجینئروں نے پچاس سالہ بوئنگ 747 کارگو طیارے کی دوماہ کے اندر اوورہالنگ کر کے اسے آپریشنل بنا دیا۔ اس طیارے کو انسان دوستانہ امداد کی ترسیل جیسے اہم اور متعدد امور کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
-
انسداد کورونا قومی ہیڈکواٹر کا اجلاس
Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۵آج ہفتے کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں ایران کے قومی انسداد کورونا ہیڈکواٹر کا اجلاس ہوا جس میں صدر جمہوریہ سمیت ملک کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اس اجلاس میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال اور اسکے پیش نظر ملک میں انجام پانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
-
دشمن گھبراتا ہے یہ مناظر دیکھ کر !
Oct ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۷’’مدافعان آسمان ولایت ۹۹‘‘ نامی مشقوں کے چند ایک مناظر جنہیں دیکھ کر اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں پر خوف و ہراس طاری ہو جاتا ہے۔۔ یہ مشقیں حالیہ دنوں میں انجام پائیں جن میں ایران کے تیار کردہ باور ۳۷۳، خرداد۳ اور خرداد۱۵ اینٹی ایئرکرافٹ پیشرفتہ سسٹموں کے ساتھ ساتھ مراقب، قدیر، اور بشیر نامی راداروں کا استعمال کیا گیا۔
-
بندر انزلی میں ماہی گیری کی قدیم روایت
Oct ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۶ایران کے صوبے گیلان کے ساحلی شہر بندر انزلی میں سمندر میں ماہی گیری کی قدیمی روایت برقرار ہے۔
-
امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں تبدیلی پرچم کی روح پرور تقریب
Oct ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۶ماہ محرم الحرام اور صفرالمظفر کی عزاداری کے بعد تین ربیعالاول کو گنبد رضوی پر نصب پرچم کو تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا منعقد ہونے والی اس تقریب میں نہایت ہی ادب و احترام اور باوقار انداز میں گنبد پر نصب پرچم کو تبدیل کیا گیا۔
-
کورونا کے ایام میں قزوین کے بازار
Oct ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۲صوبہ قزوین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بیماروں اور فوت ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ عوام گھروں میں رہیں اور بازاروں میں جانے سے اجتناب کریں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
-
امام علی رضا علیہ السلام کی شب شہادت ; مولا کے حرم مطہر میں مرثیہ خوانی کی مجلس
Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۵مشہد مقدس میں حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کی شب شہادت روایتی مجلس مرثیہ خوانی منعقد ہوئی۔
-
مدافع حرم شہید محمود راد مہر کی تشییع جنازہ
Oct ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۲ایران کے صوبے مازندران کے شہر ساری میں پیغمبراکرم حضرت محمد مصطفی صلی الله علیه وآله وسلم کی رحلت اور آپ کے سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مدافع حرم شہید محمود راد مہر کی تشییع جنازہ ہوئی۔
-
نجف کے وادی السلام قبرستان میں شہید ابو مہدی المہندس کا مقبرہ
Oct ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۳امریکی دہشتگردوں نے 3 جنوری 2020 کو امریکی صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم پرجنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس اور ان کے 8 ساتھیوں کو بغداد ائرپورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا۔
-
ملٹری آفیسرز یونیورسٹی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب
Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۹رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے امام علی علیہ السلام ملٹری آفیسرز یونیورسٹی کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب فرمایا۔