Oct ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • مدافع حرم شہید محمود راد مہر کی تشییع جنازہ

ایران کے صوبے مازندران کے شہر ساری میں پیغمبراکرم حضرت محمد مصطفی صلی الله علیه وآله وسلم کی رحلت اور آپ کے سبط اکبر حضرت امام  حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مدافع حرم شہید محمود راد مہر کی تشییع جنازہ ہوئی۔

محمود راد مہر اور ان کے چند ساتھیوں  نے 17 اردیبہشت 1395 ہجری شمسی کو داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شام کے خان طومان کے صحرائی علاقے میں جام شہادت نوش کیا۔

شہید راد مہر اور آپ کے چار دیگر ساتھیوں کا جسد خاکی پانچ سال بعد وطن واپس لایا گیا اور ان شہداء کے جسد خاکی کو حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے حرم مطہر کی زیارت کے بعد ان کے آبائی شہروں میں منتقل کردیا گیا اور شہید راد مہر کو ساری میں ملا مجدالدین کے مقبرے کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔

 

 

ٹیگس