-
بلاوجہ دہشتگردوں کو نہیں مارتے! ۔ کارٹون
Apr ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۳عموما مغربی اور یورپی ممالک دہشتگردوں کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں۔اچھے اور برے۔وہ ہر قسم کے دہشتگرد ٹولے کو بلیک لسٹ کر کے ان پر نشانہ نہیں سادھتے،بلکہ پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ کون سے دہشتگرد انکے کتنا کام آسکتے ہیں یا انکے لئے کتنے ’’نوٹ‘‘ بنا سکتے ہیں۔اگر ان کو دہشتگرد اپنے کام کے لگتے ہیں اور انہیں کچھ منافعہ پہونچا سکتے ہیں تو پھر انکو نہ صرف نشانہ نہیں بناتے بلکہ پال پوس کے انہیں اور زیادہ خونخوار بناتے ہیں!
-
امریکی بدمعاشوں کا سرکاری گینگ! ۔ کارٹون
Apr ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۰سنہ 1900 عیسوی سے لے کر اب تک امریکہ کے 20 صدور نے 58 جنگیں چھیڑی ہیں۔ امریکہ نے دوسری عالمی جنگ کے بعد سے اب تک کم از کم دو کروڑ لوگوں کی جان لی ہے۔
-
جتنا پیسہ لیا اتنا کام نہیں کیا ! ۔ کارٹون
Apr ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۰خطے میں امریکہ کی طرف سے صرف ہونے والا 7 کھرب ڈالر کا بجٹ امریکی صدر ٹرمپ ہضم نہیں کر پائے اور انہوں نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ اب اور زیادہ امریکی فوج شام میں نہیں رک سکتی۔اس پر سعودی شہزادے نے ٹرمپ کو پیشکش کی کہ آپ وہاں سے نہ نکلیں اور ہم اسکے اخراجات برداشت کریں گے۔اس کے بعد پہلے مرحلے میں بن سلمان نے قریب چار ارب ڈالر امریکہ کو دے ڈالے۔مگر امریکا نے بھی فرانس اور برطانیہ کو ساتھ لے کر شام میں تھوڑی بہت میزائل بازی کرنے پر ہی اکتفا کی جس پر حتیٰ اسرائیل بھی خوش نہ ہوا!!!
-
جچتا ہے ٹرمپ پر یہ لباس!۔ کارٹون
Apr ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۸امریکی سرکردگی میں شام پر حملے کے بعد بعض ذرائع ابلاغ کو ٹرمپ کچھ اس شکل میں نظر آئے!!
-
برطانوی اخبار نے شام پر حملے کا مذاق اڑایا! کارٹون
Apr ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۸برطانوی اخبار گارڈین نے گزشتہ روز شام پر پوئے امریکی، فرانسیسی اور برطانوی حملے پر معنیٰ خیز رد عمل کا اظہار کیا جسے دیکھ کر گاندھی جی کے تین معروف بندر یاد آئے جنہیں اس کارٹون میں الٹ کر ٹرمپ،تھریسا اور میکرون کی شکل دے دی گئی۔
-
سنا ہے کہ شام پر حملہ ہوا! ۔ کارٹون
Apr ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۲کیمیاوی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر اس بار امریکہ نے شام کو نشانہ بنایا۔ اقوام متحدہ کی مستقل تحقیقات شروع ہونے سے قبل ہی امریکی صدر نے اپنی احمقانہ و جابرانہ منمانی کرتے ہوئے برطانیہ اور فرانس کو اپنے ہمراہ لے کر شام پر ۱۰۰ سے زائد میزائل داغ دئے! مگر شام کے عزم و حوصلہ کا وہ کچھ بگاڑ نہیں پائے!
-
سعودیوں کو دوھنے والے لائن میں! ۔ کارٹون
Apr ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۰چند روز قبل سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان نے شام پر حملے کی پیشکش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ کہا تھا کہ وہ اسکے اخراجات اٹھانے کو بھی تیار ہیں۔
-
عمر بیت گئی جنگ کرتے کرتے! ۔ کارٹون
Apr ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۷امریکا اب تک کی اپنی ۲۴۱ سالہ عمر میں ۲۲۰ سال جنگ میں مصروف رہا ہے۔ (کارٹون از:تسنیم نیوز)
-
قدس بکاؤ ہے!!! ۔ کارٹون
Apr ۱۰, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۴سعودی شہزادہ بن سلمان ان دنوں اپنے اقتدار کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے لئے تک و دو میں لگا ہوا ہے اور اس راہ میں کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرتا،اب چاہے اپنے رقیب سعودی شہزادوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنا ہو، ملک کا خزانہ امریکا کے حلق میں انڈیلنا ہو، دیگر ممالک میں سیاسی مالی یا فوجی مداخلت ہو،ایران کو خطرناک دشمن بتا کر ایک محاذ کھڑا کرنا ہو یا پھر غاصب و خونخوار اسرائیل کے ناجائز اور نحس وجود کو تسلیم کر کے قبلۂ اول کا سودا کرنا ہو!!!سب کچھ مسند سلطنت پر فدا!
-
ایک پیسے کا بھوکا تو دوسرا اسلحے کا ۔ کارٹون
Apr ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۸گزشتہ برس مئی کے مہینے میں اسلحوں کی خرید و فروخت کی بابت امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہوا جس کے تحت سعودی عرب نے ۱۱۰ ارب ڈالر کا اسلحہ امریکا سے خریدا۔اسکے باوجود ابھی چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی شہزادہ بن سلمان سے کہا کہ ہم سے اور اسلحہ خریدو کیوں کہ اسکی قیمت کی ادائگی تمہارے لئے کوئی بڑی بات نہیں ہے!ایک طرف امریکا کو اپنے بدحال اقتصاد کے لئے سعودی پیسوں کی ضرورت ہے تو دوسری طرف آل سعود اپنا اقتدار بچانے کے لئے امریکی حمایت کا محتاج ہے۔