May ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran

ایک ہیکر نے صیہونی حکومت کے ٹیلیویژن کو ہیک کرکے صیہونی حکومت کے صبرا اور شتیلا کیمپ میں جرائم کا ویڈیو منتشر کر دیا۔

فلسطینی ہیکر نامی ہیکر نے صیہونی ٹیلویژن چینل پر چل رہے پروگرام کو ہیک کر لیا اور اس چینل کے ذریعے صیہونی حکومت کے جرائم کے ایک حصہ کو شائع کیا ۔

واضح رہے کہ صیہونیوں نے بیروت میں واقع فلسطینی کیمپوں صبرا اور شتیلا میں فلسطینیوں کا بہیمانہ طریقے سے قتل عام کیا تھا - صیہونی فوجیوں نے سولہ ستمبر انیس سو بیاسی کو فلانجسٹوں کے ساتھ مل کر تاریخ کا انتہائی ہولناک قتل عام کیا تھا جس میں ساڑھے تین ہزار فلسطینی شہید ہوئے تھے - صبرا اور شتیلا میں فلسطینیوں کا یہ قتل عام اس وقت کے صہیونی حکومت کی فوج  کے سربراہ اریل شیرون کے حکم پر ہوا جس کو  بعد میں اس کو  صبرا اور شتیلا کے قصاب کا نام دیا گیا تھا - ستم کی بات تو یہ ہے کہ اتنا بڑا واقعہ میڈیا کی نگاہوں سے اوجھل رہا اور امریکا اور دیگر مغربی ممالک جوانسانی حقوق کا دم بھرتے ہیں اس قتل عام پر مجرمانہ طریقے سے خاموش رہے - صیہونیوں نے اس سے پہلے دیریاسین اور طنطورہ میں بھی فلسطینیوں کا قتل عام کیا تھا - اس کے بعد جنین اور غزہ میں بھی فلسطینیوں کا بہیمانہ قتل عام کیا گیا تھا -

ٹیگس