رہبر انقلاب اسلامی سے روس، ترکمانستان، وینزویلا اور نائیجیریا کے صدور کی ملاقاتیں
رہبر انقلاب اسلامی سے روس، ترکمانستان، وینزویلا اور نائیجیریا کے صدور کی ملاقاتیں
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے روس کے صدر سے ملاقات میں شام کے مسئلے میں ماسکو کے اقدامات اور فیصلے کو بھی علاقائی اور عالمی سطح پرروس کی ساکھ میں بہتری اور خود روسی صدر پوتن کی مقبولیت میں اضافے کا باعث بتایا اور فرمایا کہ امریکیوں کی کوشش ہے کہ وہ شام پر تسلط جمائیں اور اس کے بعد پورے خطے پر کنٹرول حاصل کریں اور یہ منصوبہ سبھی قوموں اور ملکوں خاص طور پر روس اور ایران کے لئے خطرناک ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے نائیجیریا کے صدر سے ملاقات میں فرمایا کہ اسلام اور مسلمانوں کے تشخّص اور شناخت کی حفاظت اور دفاع کے لئے اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون ایک بنیادی ضرورت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ونزوئیلا کے صدر سے ملاقات میں فرمایا کہ خود مختار ملکوں کی ترقی و پیشرفت کا واحد راستہ ارادوں کی جنگ کے مقابلے میں ثابت قدمی اور عوام پر بھروسہ کرنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ترکمنستان کے صدر سے ملاقات کے موقع پر فرمایا کہ ایران اور ترکمنستان کی سرحدیں امن و سکون کی سرحدیں ہیں اور دونوں ملکوں کے لئے باعث اطمینان ہیں ۔