Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کو سن دو سو بیس ہجری قمری میں ذی القعدہ کی آخری تاریخ کو ظالم حاکم معتصم نے زہر دے کر شہید کر دیا تھا ، سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور قارئین کرام  کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

حضرت امام محمد تقی علیہ السّلام کو کمسنی ہی میں مصائب اور آلام کا سامنا کرنا پڑا اور باپ کی محبت و شفقت سے محروم ہو گئے تھے -

آپ کی عمرمبارک صرف پانچ برس تھی جب حضرت امام رضا علیہ السّلام مدینہ سے خراسان کی طرف سفر کرنے پرمجبور ہوئے تو پھر زندگی میں ملاقات کا موقع نہ ملا امام محمد تقی علیہ السّلام سے جدا ہونے کے تیسرے سال امام رضا علیہ السّلام کی شہادت ہو گئی۔

ٹیگس