Feb ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران کے ریلوے کی صنعت میں سرمایہ کاری کے لئے اٹلی کی دلچسپی

اٹلی نے ایران کی ریلوے کی صنعت میں توسیع کے لئے سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے

اٹلی کے ایک وفد نے تہران میں ایران کے ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر سے ملاقات میں ایران میں ریلوے لائن کی پروڈکشن میں تعاون کے  لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر  اور ایران کے  ٹرانسپورٹ کی تنصیبات کی توسیع کے شعبے کے مینجینگ ڈائریکٹر خیراللہ خادمی نے اطالوی وفد سے ملاقات میں ایران  میں ریلوے لائنوں اور شاہراہوں کی تعمیر کے میدان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

  انہوں نے اٹلی کے ساتھ دس نمبر کے کوریڈور کی تعمیر کے سمجھوتے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اٹلی ان ملکوں میں سے ایک ہے جو اس وقت ایران کے ریلوے اور ہائی وے یا شاہراہوں کی تعمیر کے میدان میں تعاون کرنے کے لئے تیارہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے شمال مغرب میں بارہ سو کلومیٹر ہائی وے اور تیز رفتار ٹرینوں کے لئے ریلوے لائن بچھانے کے پروجیکٹوں میں تعاون جیسے معاملات پر اٹلی کے ساتھ بات چیت جاری ہے -