May ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ٹھکانوں پر حزب اللہ نے کی میزائلوں کی بارش

حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں کی بارش کر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: جنوبی لبنان اور غزہ پٹی میں اسرائیل کے جرائم کے جواب میں حزب اللہ نے شمالی محاذ میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

صیہونی میڈیا نے لبنان کی سرزمین سے شتولا، زرعیت، شومرا، ایون مناخیم، موشاف جوران اور متولہ کی صیہونی بستیوں کی طرف بیک وقت راکٹ فائر کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔

المیادین کے رپورٹر نے جنوبی لبنان کے قصبوں عیتا الشعب اور جبل بلاط پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے کی خبر دی اور کہا کہ متولا قصبے میں ایک فوجی اہداف کو اینٹی میزائل سسٹم سے نشانہ بنایا گیا۔

المیادین کے رپورٹر نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ المنارہ اور شلومی کی صیہونی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ٹیگس