May ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  •  اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم آنروا کے ہیڈکوارٹر پر صیہونیوں کا حملہ

غاصب صیہونیوں کے ایک گروہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم آنروا کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارہ آنروا کے سربراہ فلیپ لازارینی کے مطابق صیہونی آبادکاروں کے ایک ٹولے نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اس تنظیم کے ہیڈ کوارٹر پر چڑھائی کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے مظاہرین کے ایک گروپ نے اُس وقت حملہ کیا جب اس حکومت کے ایک میونسپل اہلکار نے صیہونی آبادکاروں کو آنروا کے خلاف احتجاج کرنے کی کال دی ۔ انروا کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا: یہ احتجاج جس کا اہتمام قدس بلدیہ کے ایک منتخب رکن نے کیا تھا، ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے، توڑ پھوڑ کرنے اور اقوام متحدہ کی املاک کو نقصان پہنچانے سے کم نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ آج مشرقی بیت المقدس میں انروا کے ہیڈکوارٹر میں اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں پیش آیا اور یہ کہنا ضروری ہے کہ اس کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لازارینی نے مزید کہا کہ میزبان ممالک اور اس معاملے میں اسرائیلی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی تنصیبات، آپریشن اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

ٹیگس