Mar ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے درمیان تیل کے شعبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

ایران کے شادگان آئل فیلڈ کی توسیع کے لئے ایران اور روس کی آئل کمپنیوں کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں۔

ایران اور روس کی آئل کمپنیوں کے درمیان اتوار کے روز ہونے والے تعاون کے اس سمجھوتے کے مطابق، روس کی آئل کمپنی کے پاس سمجھوتے پر دستخط کے بعد چھے ماہ کا وقت ہو گا کہ وہ شادگان آئل فیلڈ کی توسیع کے تعلق سے ایم ڈی پی کی بنیاد پر جامع منصوبہ پیش کرے۔
ایران کی قومی تیل کمپنی کے تکنیکی امور کے سربراہ حمید دریس نے کہا ہے کہ ایران میں آئل فیلڈ کے تعلق سے یہ ساتواں سمجھوتہ ہے جبکہ آئندہ دو ہفتوں میں اسی قسم کے دو اور سمجھتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایران میں شادگان آئل فیلڈ ایک ایسا فیلڈ ہے جو صوبے خوزستان میں جنوب مغربی اہواز سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ٹیگس