Aug ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے سرحدی صوبوں کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے سرحدی صوبوں سیستان و بلوچستان اور بلوچستان کے درمیان سرحدی تجارت کی مشترکہ کمیٹی کا پانچواں اجلاس زاہدان میں منعقد ہوا

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے ایوانہائےصنعت و تجارت کے صدر اور ایرانی وفد کے سربراہ نادرمیرشکار نے بدھ کو اس اجلاس میں ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو بےشمار صلاحیتوں کا حامل بتایا اور کہا کہ ان دونوں صوبوں کے عوام کے دیرینہ ثقافتی اور مذہبی تعلقات دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات میں توسیع کے میدان میں اہم رول ادا کرتے ہیں - انہوں نے کہا کہ زاہدان - ملیک اور سرخس کے درمیان ریلوے لائن کا پروجیکٹ ، چابہار میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس کا منصوبہ ایرانشہر اور سرباز میں سیمنٹ کے کارخانوں کی تعمیر اور سیستان کے علاقے میں ٹائر کے کارخانے کا منصوبہ وہ جملہ پروجیکٹس ہیں جن پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے- پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کسٹم کے محکمہ کے سربراہ سعید جدون نے بھی اس اجلاس میں دونوں ملکوں کے  تعلقات کو بہتر بنانے میں  پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بلوچستان میں ایرانی مصنوعات کی درآمدات پر کافی چھوٹ ہے

 

ٹیگس