Jun ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران اورپڑوسی ممالک کے ساتھ اقتصادی لین دین

امریکی پابندیوں کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے پڑوسی ممالک کے ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ برائے معاشی امورغلام رضا انصاری نے اصفہان میں کہا کہ ایران کے 70 ممالک کے ساتھ مشترکہ اقتصادی کمیشن قائم ہیں.

غلام رضا انصاری کا مزید کہناتھا کہ ان میں سے وہ ممالک زیادہ سرگرم ہیں جن کے ہمارے ساتھ تجارتی لین دین کا حجم زیادہ ہے.

غلام رضا انصاری نے مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے قیام کو معیشت اور اقتصادی تبادلوں کی توسیع کے لئے بہت اہم اور مناسب ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے پڑوسی ممالک کے ساتھ  اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے.

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے مزید بتایا کہ فی الحال اسلامی جمہوریہ ایران کے 95 فیصد تجارتی تعلقات پڑوسی ممالک کے ساتھ ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہماری اہم ترجیح پڑوسی ممالک کی منڈیوں تک رسائی ہے جس میں ہم کامیاب ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس