Jan ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش نے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگادی

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئي پی ایل) کے ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگادی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور بنگلہ دیش کے رشتوں میں کشیدگی کے درمیان بنگلہ دیشی حکومت نے آئی پی ایل (انڈین پریمیئر لیگ) کی نشریات پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق یہ پابندی غیرمعینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک میں ’انڈین پریمیر لیگ‘ (آئی پی ایل) کے سبھی میچوں کے ٹیلی کاسٹ پر فوری طور پر پابندی لگا دی ہے۔

 

اس سے پہلے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم ہندوستان نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

بی سی بی اعلامیے کے مطابق بورڈ کے ڈائریکٹروں کی ہنگامی میٹنگ میں بنگلادیشی ٹیم ہندوستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق میٹنگ میں ہندوستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کی پیش رفت سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے کرکٹ کھلاڑی مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں شامل کرنے پر کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مالک سپراسٹار شاہ رخ خان شدید تنقید کی زد میں تھے، ہندوستان کے شدت پسند ہندوؤں نے شاہ رخ خان  کو غدار تک کہہ دیا تھا۔

اس کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے بنگلہ دیش کے تیز گیندباز مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے نکال دیا۔ ان کو اسکواڈ سے باہر کیے جانے سے بنگلہ دیش میں ناراضگی پھیل گئی۔ وہاں اسے صرف کھیل کا فیصلہ نہیں بلکہ ملک کے وقار سے وابستہ معاملہ تصور کیا گیا۔

 

ٹیگس