Aug ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران: 158 ملین ڈالر مصنوعات کی برآمدات

ایران کے صوبے فارس سے 158 ملین ڈالر مصنوعات کی برآمدات ہوئیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے فارس کے کسٹمز کے منیجنگ ڈائریکٹرخداداد رحیمی نے ارنا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ 5 مہینوں کے دوران بیرون ملک کو 158 ملین ڈالرمصنوعات برآمد کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے گزشتہ پانچ مہینوں میں اس صوبے سے مختلف ممالک بشمول عراق، افغانستان ، متحدہ عرب امارات، جرمنی ، قطر، روس، کویت، ترکی اور عمان کو 158 ملین اور 381 ہزار اور 524 ڈالر ( 129 ہزار اور 881ٹن مصنوعات برآمد کی گئی ہیں جن کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

قابل ذکر ہے کہ دودھ کی مصنوعات، ٹماٹر کا پیسٹ، یوریا، جڑی بوٹیاں، آٹا، مچھلی، کیکڑے اور فائبر گلاس ٹیوبیں،ان برآمدی مصنوعات میں شامل ہیں.

 

ٹیگس