Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں یہ مظاہرہ پولیس کے ذریعے ایک عام شہری کو زدوکوب کئے جانے کے خلاف کیا گیا- پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا-

پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر کے بٹہ مالو کے رہائشی نصر اللہ میر نے ایک ٹریفک پولیس کے سرپر ہیلمٹ سے وار کر کے اسے زخمی کر دیا جس کے بعد پولیس نے نصر اللہ میر کو زدوکوب کیا-

پولیس کے ہاتھوں بٹہ مالو کے رہائشی کو زدوکوب کئے جانے پر لوگ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے سری نگر میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا-

دوسری جانب حریت کانفرنس نے حکومت ہندوستان کی جانب سے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں این یو ایل ایم کے تحت بے گھر افراد کے لئے مفت رہائشی مکانات تعمیر کرنے کے منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا-

مولوی عمر فاروق کی زیر قیادت حریت کانفرنس نے حکومت ہندوستان پر الزام لگایا کہ وہ مختلف بہانوں سے کشمیر کے مسلم اکثریتی کردار کو متاثر کرنے اور یہاں کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لئے نئے نئے حربے استعمال کر رہی ہے-

ٹیگس