Mar ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں انتخابی معرکے کے بعد سیاسی معرکہ آرائی شروع

ہندوستان کی سیاسی جماعتوں کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور راشٹریہ جنتا دل کے ارکان نے آج لوک سبھا اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

ہندوستان کی ریاست گوا میں سب سے بڑی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دینے کی بجائے بھارتیہ جنتا پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے کی مخالفت میں کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور راشٹریہ جنتا دل کے ارکان نے آج  پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں ہنگامہ کرنے کے بعد اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

دوسری جانب گوا اسمبلی الیکشن کے نتائج میں کانگریس کے سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود گوا کی گورنر مردولا سنہا کی طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو حکومت سازی کے لئے مدعو کئے جانے پر کانگریس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اورسپریم کورٹ نے آج اپنے مختصرفیصلے میں گوا کے وزیراعلی کے طور پر منوہر پاریکر کی حلف برداری کو روکنے سے انکار کرتے ہوئے اسمبلی میں 16 مارچ کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیاہے۔

 

ٹیگس