Apr ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی اور کانگریسی رہنما راہل گاندھی کو نوٹس

ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندرمودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی کی تقریروں پر بی جے پی اور کانگریس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

ہندوستانی الیکشن کمیشن نے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے انتیس اپریل تک جواب طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے وزیراعظم مودی کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی تھی اور بی جے پی نے راہل گاندھی کے بارے میں شکایت کی تھی، بتایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم مودی کے ساتھ ساتھ کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی کی طرف سے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا ہے۔

ہندوستانی الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے امیدواروں اور اسٹار کمپینروں کے طرز عمل کی بنیادی اور بڑھتی ہوئی ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے راجستھان کے بانسواڑہ میں وزیر اعظم مودی کی تقریر کے خلاف کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی شکایت پر بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا سے جواب طلب کیا ہے۔

ٹیگس