Jun ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • میرا کمار صدارتی الیکشن میں بی جے پی امیدوار کے مد مقابل

سونیا گاندھی نے این سی پی سربراہ مسٹر پوار سی پی آئی ایم لیڈر سیتارام یچوری اور سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور دیگر کی موجودگی میں اپنے صدارتی امیدوار کا اعلان کیا۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار صدارتی الیکشن میں بی جے پی کے رام ناتھ کووند کے خلاف اپوزیشن کی امیدوار ہوں گی۔

دوسری جانب صدر کے لئے قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار اور بہار کے سابق گورنر رام ناتھ كووند آج کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر كووند صبح 11 بج کر 45 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس کے کمرہ نمبر 18 میں الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ الیکشن افسر کے سامنے چار سیٹ میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے تمام سینئر رکن ان کے حق میں تجویز کرنے والے اور تائید کرنے والے موجود رہیں گے۔

ٹیگس