Oct ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں ہڑتال معمولات زندگی متاثر

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں آج عام ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

خواتین کے بال کاٹے جانے کے واقعات کے خلاف آج ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں عام ہڑتال ہے۔ ہڑتال کے موقع پر تمام کاروباری مراکز، دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ بعض علاقوں میں موبا‏ئل اوراینٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ ہڑتال کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

آج کی ہڑتال حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے خواتین کے بال کاٹنے کے خلاف دی تھی۔ اپنے مشترکہ بیان میں حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کہا کہ کشمیری خواتین کو نشانہ بنانے کے پیچھے ایک منصوبہ بند سازش کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنف نازک کے ساتھ ایسی گھناؤنی حرکت کشمیری قوم کی غیرت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

ٹیگس