Jul ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں عام ہڑتال ریل خدمات معطل

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں عام ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے حالیہ شہری ہلاکتوں کے خلاف دی گئی ۔

ہونے والی ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ آج (بدھ) کو چلنے والی تمام ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ریل خدمات کی معطلی کا مقصد ریلوے املاک اور مسافروں کو نقصان سے بچانا ہے۔

ہڑتال کے موقع پر  وادی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرجنوبی ضلع شوپیان کے مضافاتی گاوں کمبد لن میں کل ایک معرکہ آرائی اورعوامی مزاحمت کے دوران 2عسکریت پسند اور ایک16سالہ طالب علم جاں بحق جبکہ فوج کے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 2اہلکار شدید زخمی ہوئے تصادم کے دوران 123افراد زخمی ہوئے جن میں سے 14کو سرینگر منتقل کردیا گیا۔

 

ٹیگس