Apr ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • کشمیر: سیکورٹی فورسزکی فائرنگ سے ایک عسکریت پسند جاں بحق

سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے فاسی پورہ میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسند کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند کے چھپنے کی خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جس میں مقامی عسکریت پسند مارا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ اس شناخت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ موقع سے اسلحہ، گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔

 

ٹیگس