Aug ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کوغذائی قلت اوربیماریوں سے آزاد کرنے کاعزم

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو 72 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل پر قومی پرچم لہرایا۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج لال قلعہ کی فصیل سے 72 ویں یوم آزادی کی تقریب میں  ہندوستانی قوم سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو غذائی قلت، بیماریوں سے آزاد کرکے، ملک کے وسائل اور صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک سے آگے لے جانے کے لئے ان میں بہت بیتابی اور بےصبری ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم  نے کہا کہ میں بے صبر ہوں، کیونکہ جو ممالک ہم سے آگے نکل چکے ہیں، ہمیں ان سے بھی آگے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بچوں کی ترقی میں رکاوٹ بنے غذائی قلت سے ملک کو آزاد کرانے کے لئے بے چین ہوں ۔

اس موقع پر کئی مرکزی وزیر، سیاسی پارٹیوں کے اہم لیڈرز اور کئی معزز شخصیات اور بڑی تعدادمیں دیگر لوگ موجود تھے۔

جشن آزادی کے موقع پرجہاں ہندوستان میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں وہیں اس ملک کے زیرانتظام کشمیر میں آج عام ہڑتال ہے اور یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس