Apr ۱۷, ۲۰۲۴ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں انیس اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیر کاعمل آج ختم

ہندوستان میں انیس اپریل کو لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلے کے پیش نظر آج بدھ کو سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈروں نے ریلیوں اور روڈ شو میں بھرپور شرکت کی اور اپنا پورا زور صرف کردیا اور آج شام 6 بجے سے، پہلے مرحلے کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا ہے-

سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کے پہلا مرحلے کا انعقاد انیس اپریل کو ہونے جا رہا ہے اس درمیان آج شام 6 بجے سے، پہلے مرحلے کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ دراصل پہلا مرحلہ ٹرینڈ بنانے والا ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے سبھی لیڈران نے آخر وقت تک خوب زور لگا کر انتخابی تشہیر کی۔

پہلے مرحلہ میں اروناچل پردیش کی 2، آسام کی 5، بہار کی 4، چھتیس گڑھ کی 1، مدھیہ پردیش کی 6، مہاراشٹر کی 5، منی پور کی 2، میگھالیہ کی 2، میزورم کی 1، ناگالینڈ کی 1، راجستھان کی 12، سکم کی 1، تمل ناڈو کی 39، تریپورہ کی 1، اتر پردیش کی 8، اتراکھنڈ کی 5، مغربی بنگال کی 3، انڈمان و نکوبار جزائر کی 1، جموں و کشمیر کی 1، لکشدیپ کی 1 اور پڈوچیری کی 1 سیٹ پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

 لوک سبھا کے پہلے مرحلہ کے لیے 16 مارچ کو پریس نوٹ جاری ہوا تھا۔ بعد ازاں 20 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 27 مارچ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی اور 28 مارچ کو اس کی اسکروٹنی کی گئی۔ امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ تھی۔ اب سبھی کو 19 اپریل کا انتظار ہے جب عوام حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ سبھی سات مراحل کی ووٹنگ کے بعد نتائج کا اعلان ایک ساتھ 4 جون کو کیا جائے گا۔

ٹیگس