Sep ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • ہلاکتوں کے خلاف کشمیر میں ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہلاکتوں پر ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔

کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران ہلاکتوں پر حریت کانفرنس کی جانب سے ہڑتال کی کال کے پیش نظر کشمیر میں آج جمعہ کو دوسرے دن بھی ریلوے خدمات معطل ہیں۔ تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

بڈگام، اننت ناگ اور سرینگر کے نورباغ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے وادی میں کل  بھی ریلوے خدمات معطل تھیں۔

کشمیر میں جمعرات کو تین مختلف علاقوں میں آپریشنوں کے دوران 3 عسکریت پسند، ایک فوجی اور ایک عام شہری جاں بحق ہوئےتھے۔

ٹیگس