Jan ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • امت مسلمہ کے اتحاد پر میرواعظ عمر فاروق کی تاکید

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر تاکید کی ہے۔

میرواعظ عمر فاروق نے سری نگر میں شیعہ علما سے ملاقات میں کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ سرکار دوعالم کے راستے اور ان کی راہ و روش کو جاری رکھیں اور باہمی اختلاف اور تفرقے سے دور رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔
میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ دشمنان اسلام کی کوشش ہے کہ وہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرکے ان کے درمیان بھائی چارے کو ختم کردیں لیکن شیعہ اور سنی علما کو چاہئے کہ وہ اپنی ہوشیاری اور اتحادکے ذریعےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

ٹیگس