Dec ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • کرناٹک میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ

آج صبح شروع ہونے والی ووٹنگ شام 6 بجے تک چلے گی ۔

ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے 15 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ یہ ووٹنگ شام 6 بجےتک چلےگی۔ ضمنی انتخابات میں 165 امیدوار میدان میں ہیں۔ اکثرحلقوں میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے ۔ وہیں کچھ حلقوں میں جے ڈی ایس کو ملا کر سہ فریقی مقابلہ ہے۔ بنگلورو کے 4 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ کانگریس۔ جے ڈی ایس ارکان اسمبلی کے استعفی کے بعد یہ چناؤ ہو رہا ہے۔

کرناٹک میں ضمنی انتخابات ریاست میں وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔ بی جے پی کو ریاست میں اقتدار میں رہنے کے لئے 22 نشستوں والی اسمبلی (جس میں اسپیکر بھی شامل ہے) میں 15 نشستوں میں کم از کم 6 نشستیں جیتنے کی ضرورت ہے۔ 

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات 17 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے بعد خالی اسمبلی حلقوں میں کرائے جا رہے ہیں۔ ان ارکان اسمبلی میں کانگریس اور جے ڈی (ایس) کے باغی ارکان شامل تھے۔

ٹیگس