Dec ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سخت سیکورٹی انتظامات میں تیسرے مرحلے کی پولنگ

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں اسمبلی کی 81 میں سے17 نشستوں کے لئے تیسرے مرحلے کی پولنگ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام کے پانچ بجے تک جاری رہےگی۔

لئے تیسرے مرحلے کی پولنگ میں 32 خواتین سمیت کل 309 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں اور ان کی قسمت کا فیصلہ 5606743 ووٹرز آج شام تک 7016 پولنگ مراکز پر اپنے ووٹ کا استعمال کر کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کریں گے۔ ووٹروں میں 2932657 مرد اور 2673991 خواتین شامل ہیں۔ شہری علاقے میں 1293 اور دیہی علاقوں میں 5723 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 2014 مراکز پر ویب کاسٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے وہیں 329 ماڈل پولنگ اسٹیشن اور 44 خواتین پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 17 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کو لے کر سیکورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام پولنگ مراکز پر سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور مسلسل گشت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرحلہ میں جن اسمبلی نشستوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں، ان میں سے بہت سے نکسل متاثرہ ہیں۔ اس کی وجہ سے انتہائی حساس اور حساس ترین ووٹنگ مراکز کی حفاظت کے لئے سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

ٹیگس