Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف کشمیر میں ہڑتال

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے بڈگام میں چوتھے روز بھی ہڑتال رہی اور کئی دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

عالم گیر شہرت یافتہ ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے وسطی قصبہ بڈگام اور ملحقہ علاقوں میں پیر کے روز چوتھے دن بھی احتجاجی ہڑتال رہی اور بڈگام میں واقع مرکزی امام بارگاہ میں دن بھر فاتحہ مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں قرآن خوانی و مرثیہ خوانی کے علاوہ مقررین نے بھی بھرے مجمع سے خطابات کئے ۔

ادھر بڈگام کے علاوہ ماگام اور پٹن کے بھی کئی علاقوں میں پیر کے روز قاسم سلیمانی کے لئے دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور علما نے فلسفہ شہادت پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

وسطی ضلع بارہمولہ کے شاہ تل پورہ، شادی پورہ، ڈانگر پورہ وغیرہ علاقوں میں بھی پیر کے روز لوگوں نے سڑکوں پر آکر پر امن احتجاجی مظاہرے کئے۔

 

ٹیگس