May ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا پھیلاؤ میں تیزی آئی، ایک دن میں 5609 مبتلا

ہندوستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں روز بروز تیزی آتی جا رہی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے جمعرات کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے پانچ ہزار چھے سو نو نئے کیس سامنے آئے جس بعد کورونا کے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ بارہ ہزار تین سو انسٹھ ہوگئی۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چـوبیس گھنٹے میں ایک سو بتیس نئی اموات کے بعد ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار چار سو پینتس ہوگئی ہے۔
ہندوستانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس دوران مزید تین ہزار دو افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد پینتالیس ہزار تین سو ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت ہندوستان کے اسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد ترسٹھ ہزار چھے سو چوبیس ہے۔
ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی ایک تہائی سے زیادہ تعداد ریاست مہاراشٹرا میں ہے۔ ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مہاراشٹر میں کورونا کے دوہزار ایک سو اکسٹھ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ مہارارشٹرا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد انتالیس ہزار دو سو ستانوے اور اموات تین ہزار ایک سو نوے ہو چکی ہیں۔

ٹیگس