"پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار" نو جوان کرکٹر کو بھی ملا ایوارڈ
ہندوستان کے ایک نوعمر کرکٹر کو ان کی شاندار کارکردگی پر صدر مرمو نے خصوصی اعزاز سے نوازا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے نوجوان کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی نے اپنی طوفانی بلے بازی سے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچاتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں جس کے پیش نظر آج انہیں ملک کے سب سے بڑے بچوں کے اعزاز ’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار‘ سے نوازا گیا ہے۔
ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو نے ایک خصوصی تقریب میں ریاست بہار کے اس ہونہار کھلاڑی کو اپنے ہاتھوں سے یہ ایوارڈ دیا۔ چودہ سالہ ویبھو آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑی اور سب سے تیز سنچری بنانے والے ہندوستانی بلے باز ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قابل ذکر ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی ملک بھر کے کئی نوجوانوں اور بچوں کو ان کی کامیابیوں کے لیے آج یہ ایوارڈ دیا گیا، جس میں کسی کو ان کی بہادری کے لئے تو کسی کو کھیل، موسیقی یا سائنس کے شعبہ میں ان کے تعاون کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔