May ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھی، امریکا بیچ میں کودا

ہندوستان اور چین کے درمیان سرحد پر جاری کشیدگی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ ہم سرحدی تنازع کے بارے میں ثالثی کرنے کو تیار ہیں۔

امریکی صدر نے ٹویٹ کر یہ بات کہی۔ امریک صدر کے ٹویٹ پر ابھی تک ہندوستان اور چین کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

حالیہ دنوں میں لداخ اور شمالی سکم میں ہندوستان اور چین کی فوجوں نے اپنی موجودگی کافی مضبوط کر لی ہے۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ چینی فوج، لداخ اور سکم میں ایل اے سی پر اس کی فوجیوں کی روز مرہ کی گشت میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے اور اس نے بیجنگ سے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ دونوں فوجوں کے درمیان کشیدگی، ہندوستانی فوج کی جانب سے چینی سرحد میں دراندازی کی وجہ سے بڑھی ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کی ساری سرگرمیاں سرحد پر اس کی جانب سے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی انتظام پر ہندوستان ہمیشہ ذمہ دارانہ رخ اپناتا ہے۔

 

ٹیگس

کمنٹس