Jun ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا سے متاثرہ ممالک میں ساتویں نمبر پر

ہندوستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ نوّے ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ہو اور اس وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھکر ایک لاکھ نوّے ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ہندوستان سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
ہندوستان میں مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آٹھ ہزار تین سو بانوے نئے کیسز سامنے آئے جن سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ نوّے ہزار پانچ سو پینتیس ہو گئی۔

اس دوران مزید دو سو تیس افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار تین سو چورانے ہو گئی۔ صحت مند ہونے کے مقابلے میں نئے کیسز کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر ترانوے ہزار تین سو بائیس‎ ہو گئی ہے۔
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد اکسٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک تین لاکھ بہتّر ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ صرف امریکہ میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آکر موت کے منہ میں سما چکے ہیں۔

 

ٹیگس