Sep ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان، 24 گھنٹوں میں پھر 94 ہزار سے زائد کورونا کا شکار

ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ کورونا سے متاثرین کے نئے معاملات سامنے آنے کے بعد اب ہندوستان میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد سینتالیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہندوستان میں کورونا کے مزید چورانوے ہزار تین سو بہتر نئے معاملات سامنےآئے ہیں جبکہ ایک ہزار ایک سو چودہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

نئے کیسز آنے کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد سینتالیس لاکھ چون ہزار تین سو چھپن ہوگئی ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ملک میں ابھی کورونا کے نو لاکھ تہتر ہزار ایک سو پچہتر ایکٹیو کیسیز ہیں جبکہ سینتیس لاکھ دو ہزار پانچ سو پنچانوے لوگ صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان میں اب تک اٹھہتر ہزار پانچ سو چھیاسی مریضوں کی جان جا چکی ہے ۔

ٹیگس