Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا ویکسین اگلے سال تک آنے کا امکان

ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس (Coronavirus) کی ویکسین تیار کرنے کے لئے دنیا بھر میں تحقیق ہو رہی ہے۔ اس درمیان ہندوستانی کمپنی بھارت بائیوٹیک (Bharat Biotech)   دیسی کورونا وائرس ویکسین (Covid 19 Vaccine) 'کوویکسن' (Covaxin)  پر کام کر رہی ہے۔

ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے کمپنی کو اس ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔ وہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی یہ دیسی ویکسین اگلے سال یعنی جون 2021 تک لانچ ہونے کے پورے امکانات ہیں۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے تعاون سے تیار ویکسین ایسا ٹیکہ ہے جس میں طاقتور مدافعتی نظام تیار کرنے کے لئے کووڈ۔19 وائرس کے ' مارے گئے وائرس' کو جسم میں انجیکٹ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 78 لاکھ 14 ہزار 682 ہو گئی جبکہ 70 لاکھ 16 ہزار46 افراد صحت یاب ہوئے اور ایک لاکھ 17 ہزار 956 افراد اس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں نئے مریضوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

ٹیگس