Dec ۲۰, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ دسویں پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تقریبا پانچ ہزار امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے ہفتے کے دن ایرانی ٹی وی چینل تین سے گفتگو کے دوران کہا کہ دسویں پارلیمانی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے پہلے دن تقریبا آٹھ سو پچاس امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور اگر پورے ہفتے تک روزانہ اسی طرح کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاتے رہے تو اس انتخابات کے امیدواروں کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ جائے گی۔

رحمانی فضلی نے مزید کہا کہ جید علما کی کونسل، مجلس خبرگان کے پانچویں دور کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے تیسرے دن کے اختتام تک ایک سو اڑتالیس امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور ہماری کوشش ہے کہ تمام مراکز میں آسانی کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا سکیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ گورنروں کو اس بات کی پوری کوشش کرنی چاہئے کہ کاغذات نامزدگی آسانی کے ساتھ اور قانونی تقاضوں کے مطابق جمع کروائے جاسکیں۔

واضح رہے کہ ایران میں دسویں پارلیمانی انتخابات چھبیس فروری سنہ دو ہزار سولہ کو ہوں گے اور اسی دن ماہرین کی کونسل یا مجلس خبرگان کے انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔

ٹیگس