وینزویلا میں مادورو کی رہائی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم
وینزویلا نے مادورو کی رہائی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے
سحرنیوز/دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے وزیر اطلاعات و مواصلات فریڈی نیانز نے آج ٹیلی گرام کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عبوری صدر نے آج کابینہ کے اجلاس میں صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی وینزویلا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر روڈریگزکریں گے۔
یہ اقدام ایسی حالت میں کیا ہے کہ امریکی صدر اور وزیر خارجہ نے وینزوئلا کی عبوری حکومت کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے فرامین پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دوسری طرف امریکی حکومت نے صدر مادورو کو نیویارک کی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیویارک منتقل کیا گیا۔ اور ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے بعد سخت سیکورٹی میں ایک وین سے عدالت کی طرف لے جایا گیا۔