Jan ۰۵, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کریں؛ ڈینمارک کی وزیراعظم کا ٹرمپ سے مطالبہ

ڈینمارک کی وزیراعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں دینا بند کریں

سحرنیوز/دنیا ڈینمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا کہ امریکا کو گرین لینڈ یا ڈینمارک کی کسی ریاست کو ضم کرنے کاحق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قریبی اتحادی کے خلاف ایسی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ گرین لینڈ اور اس کے عوام فروخت کے لیے نہیں ہیں

ڈینمارک کی وزیراعظم کا بیان وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور ٹرمپ کے اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات خود چلانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں معدنیات کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے اس کی ضرورت ہے۔

 

ٹیگس