Jul ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • بلدیہ اور کونسلوں کے عالمی اجلاس سے صدر روحانی کا خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پائیدار امن کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے

ایران کے صدر نے بدھ کو تہران میں بلدیہ اور کونسلوں کے پہلے عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا واحد راستہ ایک دوسری کی ثقافت کا احترام، تحمل و بردباری بڑھانا، ایک دوسری کی تہذیب و ثقافت کا احترام اور طرز زندگی اور ثقافتی لحاظ سے مختلف معاشروں میں نزدیکی پیدا کرنا ہے-

صدر روحانی نے کہا کہ دنیا بھر کے شہروں کے ایک دوسرے سے نزدیک ہونے سے قوموں اور حکومتوں کے درمیان جذباتی ، ثقافتی ، اقتصادی ، سماجی ، علمی اور انتظامی رشتوں کو زیادہ سے زیادہ مضـوط بنایا جا سکتا ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے شہری و دیہی کونسلوں کی تشکیل کوایران کی اسلامی و دینی جمہوریت کے لئے نہایت اہم  قرار دیا اور کہا کہ آج کونسلیں، ایران کی اقلیمی اور ثقافتی خصوصیات کے لحاظ سے بھی اورعالمی تہذیب و تمدن کے اعتبار سے بھی ایران اسلامی کے شہروں کی پیشرفت اوراس کے انتظامات چلانے کا بہتر راستہ ثابت ہو سکتی ہیں-

صدر روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا بالخصوص ایران میں کونسلیں ایک ایسے ادارے کی شکل اختیار کر گئی ہیں کہ جو عوام کے ووٹوں اور انتخابات سے تشکیل پاتی ہیں اور انھیں عوام کے درمیان خاص مقام و حیثیت حاصل ہے -

صدر مملکت نے کہا کہ ایران میں کونسلوں کے نظریے کی بنیاد، اسلامی، دینی ، اور قرآنی اصول اور پیغمبراسلام(ص) اور ائمہ اطہار(ع) کی سیرت طیبہ ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے سلسلے میں کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان اور ایٹمی سمجھوتے کے بعد ہم ایسی پوزیشن میں آگئے ہیں کہ اقتصادی ، سماجی ، ثقافتی اور علمی لحاظ سے ایران اسلامی اور دیگر ممالک کے درمیان رابطہ آسان اور مزید نزدیک ہوگیا ہے-

ٹیگس