Jun ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران نے میزائل داغے۔

گزشتہ شب  ایران کے وقت کے مطابق قریب ساڑھے دس بجے سپاہ پاسداران نے ایران کے دو صوبوں کرمانشاہ اور کردستان سے شام کے دیر الزور علاقے میں موجود داعشی ٹھکانوں پر چھے میزائل فائر کئے جنہوں نے عراق کے اوپر سے گزر کر شام میں موجود اپنے شکار داعش کے متعدد مراکز کو تباہ کر دیا۔  سپاہ کے کمانڈروں نے اس میزائیلی حملے کو داعش اور اسکے حامیوں امریکہ اور آل سعود کے لئے ایک سبق قرار دیا ہے۔  سپاہ پاسداران کا یہ اقدام اپنی نوعیت کامنفرد اقدام ہے جسکی مثال پچھلے تیس سال میں نظر نہیں آتی۔

ٹیگس