Jul ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کی شفاف کارکردگی اور امریکی خلاف ورزی

گزشتہ روز ویانا میں ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان منعقدہ مشترکہ کمیشن کی نشست میں ایران کی شفاف کارکردگی اور امریکی خلاف ورزی زیر بحث رہی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور سنئیر جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے گزشتہ روز ویانا میں ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان مشترکہ کمیشن کی نشست کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان مشترکہ کمیشن کی 8ویں نشست کے موقع پر مثبت طریقے سےجوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر تاکید دنیا والوں کے لئے ایک اہم پیغام ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ منعقدہ نشست میں گروپ 5+1 کے ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے درمیان باہمی تعاون اور ایران جوہری معاہدے کی شفاف کارکردگی کی تعریف کی اور تمام فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ سب کو جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور اس کی حفاظت کرنی چاہیئے.

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس میں ہم نے مقابل فریق خاص طور سے امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی  کی جس پر اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ فریقین کو جوہری معاہدے پر مکمل طور پرعملدرآمد کرنا چاہیئے.

واضح رہے کہ جنوری 2016 میں ایران اور گروپ 1+5کے مابین جوہری معاہدہ طے پایا تھا جس کی امریکہ مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

 

ٹیگس