Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران، سعودی پالیسی میں تبدیلی کا خیر مقدم کرے گا

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے تو ایران مثبت ردعمل ظاہر کرے گا۔

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایسنا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی پالیسی ہمیشہ اپنے پڑوسیوں کے احترام پر استوار رہی ہے کہا کہ سعودی عرب اور علاقے کے ممالک کے ساتھ اشتراک عمل ایران کی پالیسی رہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ ایران کا خیال ہے کہ سعودی عرب کی علاقائی پالیسیاں تخریبی رہی ہیں اور حتی خود اس کو بھی اس کا نقصان ہوا ہے۔
جواد ظریف نے ایران و سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لئے عراق سے سعودی عرب کی درخواست کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ اپنی بعض پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور یہ ریاض کےمفاد میں ہوگا۔
ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران ، سعودی عرب سے گفتگو کے لئے ہمیشہ تیار رہا ہے کہا کہ ایران نے ہمیشہ علاقے کے بحرانوں کے سیاسی حل کی کوشش کی ہے تاہم افسوس کہ سعودی عرب نے ایسا نہیں کیا اور اپنے مفادات کو علاقائی کشیدگی میں تلاش کر رہا ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران ایک پرامن ، مضبوط اور یکجہتی کے حامل علاقے پر تاکید کرتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ یہی علاقے کی قوموں اور پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

ٹیگس