Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۲۱:۵۳ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم کے مقابلے میں دشمنوں کی شکست

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی سال تیرہ سو چھیانوے میں ایرانی قوم کے دشمنوں کو سخت ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے رواں ہجری شمسی سال کے آخری ایام میں اپنی کابینہ کے آخری اجلاس کے موقع پر ایک بیان میں خارجہ پالیسی میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے دشمنوں کو ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں بدترین شکست ہوئی اور مقابل فریق کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کئے جانے پر اسے پوری دنیا کی استقامت کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا ہے کہ جس کی ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اپنی رپورٹوں میں بارہا تصدیق کی ہے اور امریکہ بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف استعمال کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر امرکہ کو عالمی سطح پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے جبکہ ایران علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہوا اور داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دے کر ایران نے علاقائی استحکام میں پوری انسانیت کو ایک تحفہ پیش کیا ہے۔

ٹیگس